مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوری چین کے دوران دونوں ملکوں کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورۂ چین کے دوران امریکی خفیہ سروس کے اہلکاروں اور چینی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جسمانی جھڑپ پیش آئی۔
فوکس نیوز نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوسرے روز پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب چینی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی خفیہ سروس کے ایک مسلح افسر کو معبدِ آسمان کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ کے باعث تقریب کے مقام پر امریکی وفد اور دیگر ہمراہ شخصیات کی آمد میں تیس منٹ سے زیادہ تاخیر ہوئی۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے ایک صحافی، جو موقع پر موجود تھے، نے اس واقعے کو انتہائی شدید قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق چینی حکام کا مؤقف تھا کہ اس مقام پر اسلحے کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جبکہ امریکی حکام نے کہا کہ صدر کی حفاظت پر مامور خفیہ سروس کے اہلکاروں کا اسلحہ رکھنا ان کے سکیورٹی پروٹوکول کا مستقل حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ